الیکشن کمیشن پاکستان نے نصر اللہ زیرے کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست خارج کردی
کوئٹہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی درخواست برخلاف رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے خارج کردی الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے پیرا نمبر9میں کہاگیاہے کہ نہ تونصراللہ زیرے نے پشتونخوامیپ اسے استعفیٰ دیاہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوئے ہیں لہٰذا نصراللہ زیرے بدستور رکن صوبائی اسمبلی رہیں گے اور اسی طرح نصراللہ زیرے کے خلاف دائر درخواست کوبے بنیاد قراردیکر خارج کردیاجاتاہے۔
Load/Hide Comments


