دبئی ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،16افراد جاں بحق ،9زخمی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس رہائشی5 منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی سے جھلس کر16افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔دبئی پولیس حکام نے آگ لگنے کی وجوہات پرتفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق اب تک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمارت میں آگ سے بچا ئواورحفاظتی راستوں پرمناسب انتظام نہ تھا،جو ہلاکتوں میں اضافے کا باعث بنا۔ ریسکیوٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


