کوئٹہ کی آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہونالمحہ فکریہ ہے،بی این پی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 2017ئ کی مردم شماری ، خانہ شماری میں کوئٹہ کی آبادی 22لاکھ سے زائد تھی مگر پانچ سالہ مدت میں کوئٹہ کی آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہو گئی ہے جو کوئٹہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف عمل ہے عید کی چھٹیاں شروع ہونے کو ہیں کوئٹہ میں خانہ شماری ، مردم شماری کی مدت میں توسیع ضروری ہے محکمہ شماریات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان علاقوں جہاں خانہ شماری ، مردم شماری شروع نہ ہو سکی ان کو مکمل کرنے کیلئے مردم شماری کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے کیونکہ بعض علاقوں کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف عمل ہو گا جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بی این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، رہنمائ ، کارکن ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کوئٹہ کی آبادی کو کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا کہ آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہے اور جس طرح کراچی کو کئی بار خانہ شماری ، مردم شماری مکمل کرنے کیلئے وقت دیا گیا اسی طرح کوئٹہ میں یہ مرحلہ مکمل ہونے تک مردم شماری کا عمل جاری رکھا جائے اس کے برعکس یقینا عوامی نمائندے اور سیاسی جماعت ہونے کے ناطے زیادتیوں و ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی –


