تمام جامعات میں مالی بحران پر شفاف تحقیات کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیگی، گورنر بلوچستان

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی وفد نے تنظیم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر کی قیادت میں گورنربلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ملاقات کی۔ وفد میں سینٹرکمیٹی کے رکن صمند بلوچ، کوئٹہ زون کے صدر نذیر بلوچ، پولی ٹیکنیک یونٹ کے یونٹ سیکریٹری کبیر بلوچ اور حامد الیاس شامل تھے۔

وفد نے گورنر بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کے مسائل پر اٹھائے گئے اقدام کو سرہاتےہوئے امید ظاہر کی کہ تمام جامعات میں مالی بحران پر شفاف تحقیات کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

تنظیمی وفد نے چانسلر و گورنر بلوچستان کو جامعہ بلوچستان میں مالی بحران اور اساتذہ کی احتجاج سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاجامعہ بلوچستان کے ملازمین اور اساتزہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جامعہ کی بندش سے ہزاروں طالبعلم متاثر ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے سب سے بڑا تعلیمی ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

بی ایس او کے وفد چانسلر بلوچستان یونیورسٹیز کو جامعہ گْوادر،جامعہ تُربت،سردار بہادرخان وومین یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں طالبعلموں کے مسائل سے آگاہ ہے۔ جبکہ گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام جامعات میں انتظامی اقرباء پروری،جونئیر لوگوں کی تعیناتی سمیت اداروں میں مالی خرد برد پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں