اسپین میں چوہدری خاندان کے اثاثوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول
لاہور (یو این اے)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کے خط پر اسپین کے حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیل فراہم کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپین میں پرویز الہی اور مونس الہی کی مبینہ بے نامی جائیداوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول ہوگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے پرویز الہی کی جائیدادوں کی تحقیقات کیلئے اسپین میں حکام کو خط لکھا تھا ذرائع کے مطابق اسپین میں چوہدری خاندان کے اثاثہ جات میں 3 پارکنگ پلازے اور ایک اسٹوریج ہال بھی شامل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد سامنے آنے پر نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے دوسری جانب ترجمان پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ہمیں نیب کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ہمیں انکوائری کیلئے نہیں بلایا گیا، نیب جب پوچھیگا توجواب دیں گے مونس الہی کا کہنا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ 30 جون کے بعد ہوا، وہ آئندہ برس کے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائیں گے، کوئی پارکنگ پلازہ اور کوئی اسٹوریج ہال میری ملکیت میں نہیں۔


