ملتان میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ گئیں
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھ سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی رانا عبدالجبار اور پی ٹی آئی کے سینئرترین رہنما اعجازحسین جنجوعہ ، شاہ محمود قریشی کے خلاف ڈٹ کر سامنے آگئے۔ دونوں رہنماؤں نے پی پی217سے شاہ محمود کے فرزند زین قریشی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ رانا عبدالجباراوراعجازجنجوعہ کاپی پی217سیکاغذات نامزدگی واپس لینیسیانکار اور کہا ہے کہ پی پی217سے زین قریشی کیخلاف الیکشن لڑوں گا،عمران خان موروثی سیاست کیخلاف بات کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شاہ محمود پارٹی میں موروثی سیاست کو پروان چڑھارہے ہیں۔ شاہ محمود نے بیٹے اور بھانجے کو ٹکٹ دلوادیا ہے۔ 18سال پی ٹی آئی کیلئے کام کیا،قربانیاں دیں، 10بارضلعی صدر اور2 بار ڈویژنل صدررہا ، زمان پارک بیٹھارہامجھے عمران خان سے نہیں ملوایاگیا۔ہرحال میں زین قریشی کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ شاہ محمودکے کہنے پرپیرا شوٹرزکوٹکٹیں تقسیم کی جاتی ہیں۔


