تمپ لائبریری خستہ حالی کا شکار

تربت (بیورو رپورٹ) تمپ لائبریری خستہ حالی کا شکار، منشیات کے عادی افرادلائبریری کے سامان، دروازے اور کھڑکیاں بھی لے گئے، تمپ میں چھ سال قبل سرکاری سطح پر لائبریری ہائی اسکول کے احاطے میں تعمیر کی گئی تھی جس کے متعلق عوامی حلقوں نے مین بازار تمپ میں اس کی تعمیر کا مطالبہ تھا تاکہ عام پڑھنے والوں کو رسائی میں بھی آسانی ہوتی، کیونکہ لائبریری ہر خاص و عام کے مطالعہ کی جگہ ہوتی ہے، لیکن یہ اہم منصوبہ بھی فائدہ مند ہونے کے بجائے ناکام ہوکر کرپشن کی نذر کردی گئی ، علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس حساس مسئلے پر نوٹس لے لیں کیونکہ تمپ کا شمار بلوچستان اور ضلع کیچ کے اہم ترین علمی، ادبی اور سیاسی حوالے سے زرخیز علاقوں میں ہوتا ہے مگر یہ علاقہ اب سماجی برائیوں کا جڑ بن چکا ہے جس میں چوری اور ڈکیتی کے ساتھ منشیات کے عادی افراد کثیر تعداد میں موجود ہیں، سرکاری عدم دلچسپی سے منشیات نے نوجوان نسل کو اپاہج بنا دیا ہے، علاقہ کے نوجوانوں نے کہا ہے کہ پبلک لائبریری تمپ کی حفاظت مقامی انتظامیہ کا فرض ہے، اس کی بندش سے سماج معاشرتی برائیوں اور جہالت کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں