کراچی، گھر میں سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر کے اندر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کچن کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کچن کا سامان بھی گر گیا، دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کی شناخت 40 سالہ عبدالرحمن، 35 سالہ سمیرا، 15 سالہ فزا اور 10 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں