نو شکی ، کسٹم انٹیلی جنس کا فلور مل پر چھاپہ 6کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد بر آمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نو شکی میں کسٹم انٹیلی جنس کا فلور مل پر چھاپہ 6کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان کسٹمزحکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پرنو شکی میں کسٹم انٹیلی جنس نے ایف سی اور پو لیس کے ہمراہ فلور مل پر چھاپہ ما ر کر دس ہزاربوریاں چینی اور 12 سو بوریاں یوریا کھاد کی برآمد کر لیں۔ ترجمان کے مطابق بر آمد کی گئی چینی اور یور یا کھاد کی قیمت 6 کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں