پنجگور،رمضان ختم ، وزیراعلیٰ بلوچستان کےجانب سے ملنے والے راشن کی تقسیم نہ ہوسکی

پنجگور / حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم پنجگور میں شروع نہ ہوسکا نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ہر ضلع کے مستحقین کو 25 سو راشن پیکج کا اعلان کیا گیا تھا راشن کے ٹرک گزشتہ ایک ہفتے سے پنجگور پہنچ گئے ہیں اور رمضان المبارک ختم ہوگیا مگر تاحال مستحقین میں راشن تقسیم نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے پنجگور کے مستحق افراد میں مایوسی پھیل گئی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور میں راشن تقسیم نہ کرنے کا نوٹس لیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں