ہوتمان بلوچ کی گاڑی کے نیچے بم برآمد کرلیا

تربت: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق رہنما، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی میر ہوتمان بلوچ کی گاڑی کے نیچے بم برآمد، تربت مکران ڈویژن کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت میر ہوتمان بلوچ کی لیگزز گاڑی کے نیچے چھپائی گئی ریمورٹ کنٹرول بم برآمد ہوئے، جسے پولیس نے ناکارہ بنادی۔پولیس ذرائع نے مزید بتایاکہ میراوتمان جامع مسجد شاہی تمپ میں نماز جمعہ پڑھنے گئے تو نامعلوم افراد نے انکی گاڑی کے نیچے بم رکھ دیا، اس سلسلے میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ دریں اثنا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر عبدالروف رند، سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند، میر زبیر رند، ڈویژنل صدر ڈاکتربرکت بلوچ، سینئر نائب صدر نواب شمبئیے زئی، سیاسی رہنما معتبر حاجی برکت رند، میر یاسربہرام رند، میر فداحکیم رند،آل پارٹیز کیچ کے کنوینئر خالد ولید سیفی اور صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی نے اپنے الگ الگ بیان میں واقعہ کی مزمت کرتے ہوئےکہاکہ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کو جان لیوا حملہ آور نقصان پہنچانے کی کوشش افسوسناک ہے جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں