سیہون میں زائرین کی کوچ الٹ گئی ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

سیہون(مانیٹرنگ ڈیسک)سیہون میں انڈس ہائی وے پر زائرین کی کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔حادثے کے شکار زائرین جامشورو سے سہیون جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں