وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں اور پینشن کے لئے 15 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں اور پینشن کے لئے 15 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری انہوں نے محکمہ کالجز کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے مالی امور اور تنخواہوں کے بجٹ کے صیح استعمال کی نگرانی کے لئے سیکرٹری کالجز کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت بھی کی اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ تنخواہوں کی مد میں جاری فنڈز تنخواہوں کے اجراء کے علاوہ کسی دیگر مد میں استعمال نہیں ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں