گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عید کے دن کوئٹہ میں واقع سینٹرل جیل ہدہ گئے

کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عید کے دن صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سینٹرل جیل ہدہ گئے۔ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد وہ سینٹرل ہدہ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور قیدیوں کے ساتھ عید منائی. جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے عید کے مبارک پہلے دن گورنر بلوچستان کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے قیدیوں میں عیدی،مٹھائی اور بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کیے۔ ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ جیل میں قید تمام قیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ان کی اصلاح اور فلاح حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ عید تمام مسلمانوں کا اجتماعی خوشی منانے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے. دوسروں کی خوشی پر خوش ہونا ہی باعثِ ذہنی سکون اطمینان ہے. اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر،کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شجاع کاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں