دکی، ٹوڈی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری
دکی(آن لائن)مندے ٹک کے مقام پر ٹوڈی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے گاڑی بغاو سے دکی جارہی تھی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کوسول ہسپتال دکی منتقل کردیاگیا جاں بحق شخص کی شناخت فضل ولد گل حسن قوم یوسفزئی جبکہ زخمیوں کی شناخت میر زاہد ولد شہزاد،نصر اللہ ولد فضل الرحمان،سردار حسن ولد قادر خان اور انور علی ولد عمر خطاب اقوام یوسفزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کویٹہ منتقل کردئیے گئے۔جبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے سوات روانہ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سوات سے ہے۔جوکہ کوئلہ کانوں میں دکی میں محنت مزدوری کے لئے مقیم تھے۔
Load/Hide Comments


