ہم مجبوری کے تحت اتحادی حکومت کا حصہ بنے، آصف علی زرداری
نواب شاہ(انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے ہم مجبوری کے تحت اتحادی حکومت کا حصہ بنے ہیں،زرداری ہاوس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا ہم موجودہ حکومت کا حصہ نہ بنتے تو 2035 تک وہی ٹولہ اقتدار میں رہتا۔ان کا کہنا تھا سابقہ حکمران ٹولہ ملک میں بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا، فارغ کی گئی حکومت اقتدار میں رہتی توہم دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے سندھ کا اسٹرکچر تباہ کر دیا جسے بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک کی معاشی بدحالی اور بیروزگاری کا اندازہ ہے، اقتدار میں ائے تو روزگار دیں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھا آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے، آپ نے جس طرح میرا ساتھ دیا اب بلاول بھٹو اور آصفہ کا ساتھ دیں۔
Load/Hide Comments


