جیکب آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے6 اہلکارجاں بحق
جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ مولا داد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تو ڈاکو فرار ہوکر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار اور وہاب شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


