کوئٹہ شہرکے صارفین کےلئے 28اپریل کوکیسکوآن لائن کچہری کاانعقادہوگا

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کےلئے آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں کیسکوسنٹرل آپریشن سرکل کوئٹہ کے تحت کوئٹہ شہرکے صارفین کےلئے28اپریل 2023کو (بروزجمعہ)صبح11بجے سے دن ایک بجے تک آن لائن کچہری کاانعقادہوگا۔ آن لائن کچہری میں انجےنئرمجیب الرحمن مری سپرنٹنڈنگ انجےنئرکیسکوٹیلی فون نمبر 0812441596 پربراہ راست صارفین کی شکایات سنیں گے۔لہٰذاکیسکوسنٹرل سرکل کوئٹہ کے وہ تمام صارفین جن میں لیاقت بازار، کینٹ،کچہری،مری آباد، بروری، گوالمنڈی، سیٹلائٹ ٹاون، کرانی،پشتون آباد، سریاب، عالم خان،شیخ ماندہ، سپیزنڈ، مہردراور کچلاک سب ڈویژن شامل ہیں وہ اپنی شکایات کے سلسلے میں 28اپریل کے روز براہ راست سپرنٹنڈنگ انجےنئرکیسکوسے رابطہ کریں نیز تمام صارفین مذکورہ نمبروںپر کال کرتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبربھی بطور ریفرنس ضرور نوٹ کروالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں