اسرائیلی وزیراعظم کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فیس بک سائٹ پر صفحہ ہیک کرلیاگیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیکرز فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے وزیر اعظم نیتن یاہو کا اکائونٹ ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس پر فارسی زبان میں متن اور ویڈیو کلپس ہوسٹ کئے ۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سائبر جنگ میں نیا اضافہ ہے، ایک برقی حملے نے صیہونی پورٹس کمپنی اور حیفا پورٹ کی انٹرنیٹ سائٹس کو درہم برہم کر دیا۔گمنام سوڈان ہیکر گروپ نے صیہونی ویب سائٹس پر حملہ کیا۔ 15 صہیونی ویب سائٹس جن میں بینک، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اور سرکاری ادارے شامل ہیں سائبر حملے کا نشانہ بنے۔
Load/Hide Comments


