کراچی،سانحہ ڈنک کیخلاف برمش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ

کراچی،سانحہ ڈنک کیخلاف برمش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا، واضح رہے کہ عید کے دوسر ے دن تربت کے علاقے ڈنک میں پیش آنے والے واقعہ میں خاتون کے قتل اور چھوٹی بچی برمش کے زخمی ہونے کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے برمش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی میں بھی احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کا مطالبہ کیا۔تربت پولیس کے مطابق واقعہ کے ملزمان گرفتار ہیں اور ان کے سرغنہ سمیر سبزل کوبھی حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں