اوتھل ،ایک شخص کی لاش بر آمد

اوتھل(این این آئی) ہندوو¿ں کے مقدس مقام چندر گوپ کے علاقے سے ایک شخص کی نعش ملی ہے۔جس کی شناخت رائے مل کولہی کے نام سے ہوئی،ریسکیو زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری میں واقع ہندو¿وں کے مقدس مقام چندر گوپ کے علاقے سے ایک 70 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت رائے مل کولہی ولد کومدو کولہی سکنہ ماتلی ضلع بدین (سندھ) کے نام سے ہوئی ہے۔متوفی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہندو یاتری لیاری سے نکلنے کے بعد دوسری سلامی چندر گوپ پر دیتے ہیں اس کے بعد تیسری سلامی کے لیئے وہ ہنگلاج نانی مندر کے لیئے روانا ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں