کوئٹہ میں ایک روزہ نمائشی میچ پر11 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت ہوئی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ کرکٹ اکیڈمی کے فنڈز کی منتقلی اور ایک روزہ نمائشی میچ پر 11 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پورے کوئٹہ میں بچوں کے پاس کھیلنے کیلئے میدانوں کا فقدان ہے ایک روزہ میچ کی 11 کروڑ رقم سے زمین خرید ایک بہترین کرکٹ گروانڈ تعمیر کیا جاسکتا تھا، ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں انڈور اور آٹ ڈور کرکٹ اکیڈمی کے لیے مختص رقم کسی اور منصوبے میں منتقل کی گئی ہے، جو مفاد عامہ کے خلاف اور کھیل دشمنی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس سردار حلیمی پر مشتمل بینچ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں انڈور اور آٹ ڈور کرکٹ اکیڈمی کے لئے پی ایس ڈی پی میں مختص 10 کروڑ روپے کی رقم منتقل کرنے سے روکنے کا حکم دیدیا بینچ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کوئٹہ میں دوستانہ میچ کی رقم جو صوبائی خزانے سے جاری کی گئی تھی سے متعلق اپنا جواب طلب کرلیا ۔


