کوئٹہ،پروفیشنل پینل کا 29 اپریل کے وکلاء کانفرس سے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پروفیشنل پینل کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی جاتی ہے کہ آج مورخہ 29 اپریل کو مجوزہ نام نہاد کانفرنس سے ہمارا کوئی تعلق اور واسطہ نہی یہ نام نہاد کانفرنس عدلیہ کے خلاف ایک سازش اور عدلیہ کو مزید کمزور کرنے کے ایک مذموم کوشش ہے پروفیشنل پینل کے مرکزی قائدین اور صوبائی اکابرین کا روز اول سے یہ واضح موقف ہے کہ ہم آئین پاکستان کی تحفظ آئین کی سپریمسی اور آزاد عدلیہ ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ وطیرہ ہر وقت ہمارے پینل کا رہاہے ہماری اکابرین کا موجودہ صورتحال میں یہ واضح موقف ہے کہ ہم شخصیات کے بجاے ہم ادارے کو ترجیح اور اہمیت دیتے لہذا ہم پروفیشنل پینل اس نام نہاد کانفرس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص بلوچستان بھر کے وکلاء برادری اور بالعموم پروفیشنل پینل کے ساتھیوں اور بہی خواہہون سے درخواست کرتے کہ وہ اس نام نہاد مجوزہ کانفرس میں شرکت نہ کرکے عدلیہ کے خلاف کی جانی والی سازشوں کو ناکام بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں