مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے، طلال چوہدری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے، پرویزالٰہی کو یہاں تک پہنچانے والا اس کابیٹا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر ردعمل میں لیگی رہنما طلال چوہدری نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات الیکشن کے لئے کر رہے ہیں یا این آر او کے لئے؟ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں فواد صاحب!، آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے، جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پیسے لے کر ملک سے بھاگ گیا۔یادرہے کہ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں پرویزالٰہی کے گھر چھاپے کو مذاکرات سے جوڑا تھا۔
Load/Hide Comments


