اساتذکو لا وارث سمجھ کر پری میچور انکرومنٹ کی ریکوری اور کٹوتی کی جا رہی ہے، جو نیئر ٹیچرز ایسو سی ایشن بلو چستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جو نیئر ٹیچرز ایسو سی ایشن بلو چستان کے صدر محمد یوسف کاکڑ نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4مئی کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور 10مئی کو محکمہ فنانس کے سامنے دھرنا دینگے اور یکم جون سے سخت احتجاج کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں رحمت اللہ صابر، صالح محمد کاکڑ، پرویز احمد لودھی، ہمایوں رئیسانی کے ہمراہ ہفتے کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہیِ، انہوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان اور محکمہ فنانس کا اساتذہ کے ساتھ رویہ درست نہیں، اساتذکو لا وارث سمجھ کر پری میچور انکرومنٹ کی ریکوری اور کٹوتی کی جا رہی ہے، اگر حکومت اور محکمہ خزانہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کرنے پر مجبورہوں گے۔ ہماری تنظیم نے 2018اور 2021میں بھی اپ گریڈیشن، اساتذہ کی پر وموشن و دیگر تسلیم شدہ مسائل کے حل کے لئے احتجاج کیا تھا۔ یاد رہے کہ 2019میں بو گھس کے نام پر ضلع کچھی کے 170اساتذہ کی تنخواہیں روک دی گئی تھی جس کیخلاف بلو چستان ہائی کورٹ، محتسب بلو چستان محکمہ تعلیم نے انکوائری کر کے سب کر کلیئر قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو سیکر ٹری تعلیم نے 3مرتبہ اساتذہ کو تنخواہیں ریلیز کر نے سے متعلق لیٹر جا ری کئے لیکن محکمہ خزانہ نے خود کو عدالت سے زیا دہ معتبر سمجھتے ہوئے آج تک تنخواہیں ریلیز نہیں کیں ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر تنخواہیں ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جا ری کیا جائے۔ ہماری تنظیم نے کبھی تعلیمی سر گر میوں کو متاثرنہیں کیا اور نہ ہی اس حق میں ہے لیکن اگر حکومت اور محکمہ خزانہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مجبوراً تعلیمی اداروں اور دفاتر بند کرنے سے اجتناب نہیں کریں گے۔ہم اپنے مطالبات کے حق میں 4مئی کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور 10مئی کو محکمہ خزانہ ڈیپارٹمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو یکم جون سے سخت لائحہ عمل طے کرتے ہوئے بجٹ سیشن پر بلو چستان بھرسے اساتذہ کو بلا کر بلو چستان اسمبلی کے سامنے دھر نا دیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔


