کمسن بچے سے بدفعلی انتہائی قبیح عمل ہے، حق دو تحریک

گوادر: ایکسپریس وے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کمسن بچے سے بدفعلی انتہائی قبیح عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آبادی کے اندر چیک پوسٹوں سے بچوں اور عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے آج گوادر ایکسپریس وے پر ایک کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی قبیح عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. مذکورہ اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے اور سخت سزا دی جائے ورنہ اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔واجہ واڈیلہ نے مزید کہا کہ آبادی کے اندر چیک پوسٹوں پر بچوں اور عورتوں کی عزت محفوظ نہیں اور ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اس لئے آبادی کے اندر چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں