کوہلو میں ایک شخص کی لاش برآمد

کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہلو میں ایک شخص کی لاش برآمد۔پو لیس کے مطابق ضلع کوہلو کے اسپورٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت زکریا مسیح ولد برکت میسح کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق شخص کے سر پر گولی کا نشان ہے اور لاش کے قریب سے پستول برآمد ہوئی ہے مذکورہ شخص لیویز فورس کوہلو میں خاکروب ملازم تھا جبکہ دوسری جانب لیویز اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں