مولانا ہدایت الرحمان کو قانونی حقوق سے محروم کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے، جماعت اسلامی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے قائمقام امیر ڈاکٹرنعمت اللہ نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بیلٹ یا گوادر کا نہیں پورے ملک کے مظلوموں کالیڈر ہے مولانا پر جھوٹے مقدمات ختم، رہائی اورمسائل کے حل کیلئے یوم مزدور کے موقع پر پورے ملک کی طرح کوئٹہ میں بھی بھر پور احتجاج ہوگا جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کل یکم موئی کو ریلی ومظاہرہ کریگی جس میں نوجوان،تاجر،وکلا،محنت کش،دکاندار اور ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوکر ظلم وجبر لاقانونیت اور گولی وڈنڈے کے خلاف اورمظلوموں کے حق میں احتجاج کریگی۔ہر طبقہ فکر کے لوگ شہریوں سے بھرپور شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یکم مئی احتجاج کے حوالے سے جماعت اسلامی کے زونل وبرادرتنظیموں کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرضلع جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمد کاکڑسمیت جماعت اسلامی وبرادر تنظیموں کے کوئٹہ کے ذمہ داران شریک تھے۔ڈاکٹرنعمت اللہ نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان کو قانونی حقوق سے محروم کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے انسانیت سے محبت کرنے والے ساتھ ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں کی دھڑکن اوربلوچستان کا عوامی لیڈرہے عوام ظلم وجبر کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کرکے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیاد ت میں قانونی حقوق حاصل کریں گے۔ مقتدرقوتوں کارویہ مظلوم عوام کیساتھ ظالمانہ،غیروں جیسا ہے۔ملک بھر میں یکم مئی کا احتجاج ثابت کریگا کہ عوام قانون وانصاف اور مظلوموں کیساتھ لٹیروں بھتہ خوروں اور عوام دشمنوں کے خلاف ہے۔ انصاف وقانون کا دو معیاررکھ کر عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے جبکہ لوٹ مار بدعنوانی قتل وغارت گری اور دہشت گردی کرنے والے آزادیہ معیار کب تک چلے گا یہ دومعیار ملک وقوم کا نقصان ہے سب جانتے ہیں کہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ غریب مجبور عوام کیلئے جائزحقو ق جمہوری طریقے سے مانگے ہیں مگراس کے باوجود مقتدرقوتوں کوان کاجائز جدوجہد منظور نہیں اس لیے مولانا ساڑے تین ماہ سے جھوٹے مقدمات میں قید ہے کل مزدوروں کے دن محنت کش مزدور،عوام اور شہری سب ملکر مولانا کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی کے ریلی ومظاہرے میں شرکت کریں۔


