کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کورنگی گودام چورنگی کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔دوسری جانب ساؤتھ زون میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، پولیس نے 28 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


