ہدایت الرحمن کا جرم مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا ہے، فوری رہا کیا جائے، حق دو تحریک

پنجگور(آن لائن)عالمی مزدور ڈے کے موقع پر جماعت اسلامی و حق دو تحریک کی مرکزی کال پر آج ملک بھر کی طرح پنجگور میں بھی جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی عدم رہائی انکی ضمانت کی درخواستوں کا بار بار مسترد ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں جماعت اسلامی پنجگور کے ضلعی امیر مفتی صفی اللہ نائب امیر مولانا نور محمد و حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج احمد حاجی فدا و دیگر کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن مکران کے صدر اشرف ساگر بی ایس او پجار کے ظہور احمد ودیگر بھی شامل تھے انہوں نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا بھر کے مزدوروں کو انکی تحریک و جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں آج احتجاجی مظاہرے کا مقصد بھی مزدوروں کی حقوق انکی فلاح و بہبود انکی حوصلہ افزائی کا دن ہے لیکن اس ملک کے حکمرانوں نے مزدوروں کیلئے زمین تنگ کردی ہے گزشتہ ایک سو دن سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے مزدوروں کی آواز انکی پکار مولانا ہدایت الرحمان کو بغیر کسی جواز کے قید و بند سلاسل کیا ہے انکا قصور صرف یہی تھا کہ جنہوں نے مزدوروں کی آواز کو بلند کیا ہے بارڈر ٹرالر مچھیروں لاپتہ افراد کی بازیابی چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ودیگر مطالبات تھے آج جس بے وجہ کیسسز میں قید و بند ہیں وہ انکی زاتی نہیں ہیں بلکہ غریب عوام کی بنیادی حقوق اور قانونی آئینی ہیں انکا قصور یہی ہے کہ کہ وہ اس ملک میں انصاف چاہتے ہیں لیکن اس ملک میں انصاف کے دوہرا معیار ہے انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے ہر احتجاج و مظاہرے میں کوئی غیر آئینی غیر قانونی مطالبات نہیں کئے تھے نہ ہی انکے مطالبے پاکستان مخالف تھے انہوں نے کہا ہے کہ اگر مولانا ہدایت الرحمان کو رہا نہیں کیا گیا تو سخت قدم اٹھانے کے انتظار میں ہیں جو فیصلہ مرکزی کرے گی وہی ہم عمل درآمد کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں