ژوب، بدانتظامی یا مصنوعی قلت، شہر میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا

ژوب(یو این اے )ضلع بھرمیں آٹے کی شدید بحران کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے آٹے کی 50 کلو تھیلی کی قیمت 8000 روپے ہے ذرائع کے مطابق باہر سے آنے والے آٹے کی ٹرکوں کو روک کر آٹے پر مکمل پابندی لگائی ہے آٹے کی بحران روز بروز بڑھتی جارہی ہیں عوام شہر میں سارادن آٹے کی تلاش میں سرگردان ہیں ژوب کے سیاسی سماجی ، قبائلی اور عوامی حلقوں نے مشئیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ، انجمن تاجران کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ اور دیگر اعلی’ حکام سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی بحران پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات اور پابندی اٹھائی جائیں تاکہ عوام آٹے کی شدید بحران پر قابو پاسکے کیونکہ اس وقت عوام کو ایک وقت کی سوکھی روٹی بمشکل مل جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں