پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم برہم، صارفین کو شدید مشکلات

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم برہم، سست رفتار ی اور بار بار منقطع ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ گزشتہ ایک سال سے بند ہیں، لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں، پی ٹی سی ایل کے نیٹ کی خرابی اور سست رفتار ی معمول بن گیا ہے، پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس سے پنجگور کے صرف 20 فیصد آبادی استفادہ کررہی ہے، 80 فیصد علاقے میں پی ٹی سی ایل کے کیبل موجود نہیں، پی ٹی سی ایل کو چاہیے کہ پورے پنجگور کو نیٹ سروس کی سہولیات فراہم کرے اور پی ٹی سی ایل ای، وی او نیٹ کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کرے تاکہ پوری آبادی استفادہ کرسکے، پی ٹی سی ایل بلز کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے، جوکہ صارفین کے ساتھ نا انصافی ہے۔ اس سلسلے میں دو برسر اقتدار پارٹیوں کو چاہیے کہ اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں