پاک ایران بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا

پاک ایران تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایرانی حکام نے 2 ہفتے کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق زیرو پوائنٹ گیٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے عید کی تعطیلات کی وجہ سے بند کر دیا تھا جو آج باقاعدہ طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایران نے کھول دیا جس کے بعد زیرو پوائنٹ گیٹ سے صرف ایرانی سامان کی سپلائی بحال ہے جبکہ دو طرفہ دوستانہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ میں پاکستانی سامان کی ترسیل بند ہے۔ مقامی تاجروں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سامان کی ایران میں داخلے کی اجازت دی جائے لیویز حکام کے مطابق زیرو پوائنٹ ہفتے میں تین دن کھلا رہے گا اور صرف ایران کی طرف سے تجارتی سرگرمیاں ہوگی اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے سامان کی باقاعدہ جراثیم کش اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔زیرو پوائنٹ میں کام کرنے والے قلیوں کو اسسٹنٹ کمشنر تفتان کی جانب سے ماسک بھی فراہم کیا گیا ہے جبکہ زیرو پوائنٹ گیٹ کھولنے سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں