خضدار سے نجی اسکول ٹیچر جاوید مینگل لاپتہ

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے بولان کالونی سے نجی اسکول ٹیچر جاوید مینگل ولد بشیر کو لاپتہ کردیا گیا۔ جاوید ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد سے گریجویٹ ہیں اور بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل فیصل آباد کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تاحال ان کے حوالے سے اہلخانہ کو کوئی معلومات نہیں مل سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں