پشین اور نوشکی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل، دالبندین سے لاش برآمد

پشین، نوشکی، دالبندین (یو این اے) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے منزری میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع پشین کے منزی بازار میں فائرنگ سے ایک شخص کلیم جاںبحق ہوگیا، واقعہ گھریلو تنازعہ بتایا جارہاہے ،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔دریں اثنا بلوچستان کے ضلع نوشکی کے کلی فقیران میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے کلی فقیران میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کامران ولد شیر دل خان مینگل زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے بعدازاںکامران ولد شیر دل خان مینگل دروان علاج زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ، پولیس فائرنگ واقعہ کا مزید تفتیش کررہی ہے ۔ دالبندین ایرپورٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین ایرپورٹ ے قریب شمشان گھاٹ کے مقام سے ایک شخص لاش برآمد ہوئی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا لاش کی شناخت جمعیل احمد نامی شخص کا تھا جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں