گوادر، کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

گوادر (انتخاب نیوز) کوسٹل ہائی وے پلیری کے قریب تین پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی۔ زخمیوں کو جی ڈی اے ہسپتال منقتل کردیا گیا۔ گوادر پلیر کے قریب ایرانی تیل بردار تین گاڑیاں آپس میں ٹکڑا گئیں جس سے نعیم بزنجو سکنہ نگوری وارڈ گوادر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوسٹل ہائی وے پر آئے دن بڑھتے ہوئے حادثہ کے سبب روزانہ حادثات رونما ہور رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات کی روک تھام کیلئے پولیس، موٹر وے پولیس تعینات کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں