7 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے تعمیر کوہلو سبی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کوہلو:حکومت کی جانب سے کوہلو سبی قومی شاہراہ کا تکمیل 2016میں مکمل ہوا تھا جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سبی کوہلو شاہراہ کا افتتاح کیا تھا 7ارب سے زائد کی خطیر رقم سے این ایل سی نے اس میگا پروجیکٹ کو مکمل کیا تھا مگر بدقسمتی سے اربوں روپے کا کام غیر معیاری اور کرپشن کی نظر ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ پروجیکٹ چند سال کے بعد زبوحالی کا شکار ہوگیا ہے اور شاہراہ سفر کے قابل نہیں ہے کوہلو کے مقامی لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ حکومتی نااہلی کے باعث زبوحالی کا شکار ہے جس میں اربوں روپے عوام کوسہولت فراہم کرنے کےلئے دئیے گئیں تھے مگر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے قومی شاہراہ شدید ٹوٹ پھوڑ کا شکار ہے آئے روز مختلف حصے بہہ جانے اورپلیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت اس حوالے سے فوری طور نہ صرف اقدامات کرئے بلکہ ماضی میں اس شاہراہ پر ہونے والے ناقص مٹریل کا بھی فوری نوٹس لے ۔کیونکہ یہ شاہراہ افتتاح کے چند سال بعد زبوحالی کا شکار ہوا ہے اور اربوں کے پیسے ضائع ہوگئے ہیں کوہلو کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شاہراہ کےلئے فوری طور وفاق سے بجٹ منظور کرنے کے علاوہ جزوی طور پر متاثرہ مختلف مقامات کو بنایا جائے تاکہ مسافروں کی مشکلات ختم ہوسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں