سندھ اور پنجاب سے آٹے اور گندم کی سپلائی بند، کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غذائی قلت کا خطرہ
کوئٹہ(یو این اے )سندھ اور پنجاب سے آٹے اورگندم کی سپلائی بندہونے سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غذائی قلت پیدا ہونےکا خطرہ بڑھ گیا ہے 48 گھنٹوں تک آٹے اور گندم کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو تندوروں،ہوٹلوں اور گھروں میں روٹی پکنا بند ہوجائے گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ سے آٹے اور اور گندم کی سپلائی کچھ عرصہ سے بند ہے بلوچستان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ آٹےاور گندم افغانستان سمگل کی جارہی ہے اس بنا پر پنجاب اور سندھ انتظامیہ نے بلوچستان کی سرحدوں پر آٹے اور گندم سے بھرے ٹرکوں کو روک رکھا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہوگءہے دکاندار 20کلو آٹے کا تھیلہ 32سو میں فروخت کررہے ہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا ہے دوسری جانب آٹاڈیلر اہسوسی ایشن کے صدر امیر خان کا کہنا ہے اگر آٹے اور گندم کی سپلائی دودن کے اندر تک بحال نہ کی گئی تو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غذائی قلت پیدا ہو جائے گئی آٹا ڈیلر پنجاب اور۔سندھ کی فلور ملوں سے خرید کر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے عوام کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں دوسری جانب صوبائی حکومت پاسکو سے 1لاکھ 94ہزار گندم صرف کوئٹہ کے لئے خریدتی ہے جوکہ کوئٹہ کی آبادی کے لحاظ سے آٹے میں نمک کے برابر ہے آٹےاورگندم کی ترسیل بحال کرنے کے لئے اقدامات نہ اٹھاے گئے تو تندوروں ہوٹلوں اور گھروں میں روٹی پکنا بند ہوجائے گئی لہذا حکومت بلوچستان سنجیدگی سےاس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔


