دکی کوئلہ کان میں دبے 2 مزدوروں کو 20 گھنٹے ہوگئے، امدادی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ (آن لائن) دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں پانی داخل ہونے سے کان میں پھنسے ہوئے دو کانکنوں کو نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مائنز انسپکٹر عبدالغنی شاہوانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوئلہ کان میں پانی داخل ہونے سے کان بیٹھ جانے کے باعث کام کرنےوالے دوکانکن اندر پھنس گئے 20گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود اندرپھنسے ہوئے دونوں کانکنوں کو تاحال نکالا نہیں جا سکا، امدادی ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے دونوں مزدوروں کو باحفاظت نکالا جاسکے،پھنسے ہوئے دونوں مزدوروں کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں