پنجگور میں آٹے کا بحران شدید ہوگیا، ضلع بھر کے تندور بند ہوگئے، لوگوں کو مشکلات
پنجگور : پنجگور میں آٹے کی بحران شدت اختیار کرگئی شہر بھر میں کسی بھی دکان کسی بھی ہول سیلرز کے پاس آٹا دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر کے تندور بند ہوگئے شہری نان و روٹی کی حصول کیلئے گلی گلی کوچہ کوچہ سرگردان ہاتھوں میں پیسہ لیئے ہوئے لیکن کہیں روٹی دستیاب نہیں ہے شہریوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزراءووٹ لینے آتے ہیں لیکن گزشتہ ایک ماہ سے پورے بلوچستان میں آٹے چینی پر پابندی لگا کر ہمیں زںدہ قتل کرنے کے کوشش کررہے ہیں بلوچستان بھر میں شہری فاقہ کشی پر مجبور لیکن نہ اقتدار نہ اپوزیشن کو کوئی علم ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم آٹے نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے قریب چاول سے گزارا کررہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے صوبائی حکومت کی ترقی کے دعوے روٹی نہیں دے سکتے انکی کوئی ترقی زندگی کے لیے کوئی معنیٰ نہیں رکھتے ہیں اگر وزیروں اپوزیشن کا یہی حال رہا تو وہ ووٹ لینے کیلئے ہمارے دروازوں پر نہ آئیں ایک طرف ملکی ادارے اپنے ملک کے آٹے کو بلوچستان کے شہریوں کو دینے کیلئے تیار نہیں دوسری جانب ہم پر ہمسائیہ ملک ایران کے سستا آٹے سے بھی پابندی لگائی گئی ملکی ادارے بلوچستان کے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔


