قلعہ سیف اللہ میں بھتہ نہ دینے پر لورالائی کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا

لورالائی (این این آئی) قلعہ سیف اللہ بازار میں بنگل خان نامی شخص نے لورالائی سے تعلق رکھنے والے ممتاز تاجر ٹھیکیدار ظریف خان زخپیل کو بھتہ نہ دینے پر اغواءکر کے اپنے گھر میں نظر بند کردیا ۔واقعے کے خلاف لورالائی سپیرہ راغہ روڈ کے مقام پر مین قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت بند ہے ۔اس موقع پر زخپیل قبائل لورالائی کے تمام سیاسی پارٹیاں اے این پی ،پشتونخواءمیپ،جے یو ائی ے بھی پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر تے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگل نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ظریف خان کو انکے نجی جیل سے جلد از جلد بازیاب کروائیں بصورت دیگر ہم سخت لائے عمل طے کر نے پر مجبور ہوجائےں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں