اسلام آباد انتظامیہ کی پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدلیہ کے حق میں ریلی کی درخواست پر اجازت دینے سے معذرت کرلی۔ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ اسلام آباداورگردونواح میں دفعہ 144نافذ ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو معاملے سے آگاہ کردیا۔حکام نے کہا کہ زیروپوائنٹ سے ایف9تک ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
Load/Hide Comments


