برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 70 برس میں کسی برطانوی بادشاہ کی رسمِ تاجپوشی کا یہ پہلا موقع ہے، اس سے قبل آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 1953ءمیں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔ شہبازشریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیر اعظم نے دولت مشترکہ سیکرٹریٹ میں دولت مشترکہ کے رہنماو¿ں کے اجتماع میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کامن ویلتھ پارٹنرشپ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے متعدد عالمی اور دولت مشترکہ کے رہنماو¿ں سے بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نےسیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے بھی بات کی۔ وزیراعظم کل اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات کریں گے۔ حمزہ یوسف کواسکاٹش پارلیمنٹ نےاسکاٹش حکومت کاسربراہ منتخب کیا ہے۔


