قلات میں مسلح افراد کی سنگ مر مر لے جانیوالی گاڑی پر فائرنگ

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ علاقہ گرانی کے قریب شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی سنگ مرمر لے جانے والے ٹریلر گاڑی پر فائرنگ، فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ کردیئے گئے ٹریلر افغانستان سے کراچی سنگ مرمر لے جارہی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے قبل ڈرائیور اور کلینر کو گاڑی سے اتارے گئے تھے مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید تحقیقات قلات پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں