مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان فرار

کوئٹہ:مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی لیویز کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں