مردان میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج
مردان (انتخاب نیوز) مردان میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس سلیمان شاہ کے مطابق مردان میں مبینہ طورپر توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ سلیمان شاہ کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہونے کے سبب کارروائی کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے اور ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے۔ واقعہ گزشتہ روز مردان کے علاقے ساولڈھیر میں پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments


