جعفر آباد سے 11 روز قبل اغوا تاجر کے بیٹے کو پولیس نے جیکب آباد سے بازیاب کرالیا

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والے تاجرکے بیٹے کو پولیس نے جیکب آبادسے بازیاب کرالیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس نے خفیہ اطلاع پر جیکب آباد کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی فرقان سومرہ کو بازیاب کرالیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔اوستہ محمد کے معروف تاجر اسلم سومرہ کے بیٹے کو گیارہ روز قبل جعفرآباد سے اغوا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ، بلوچستان کی سرحدی پٹی پر دس روز قبل مغوی کی بازیابی کیلئے کیے گئے آپریشن میں اغوا کاروں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے انسپکٹر سمیت چھ اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں