خضدار سے شہری کا اغوا، میراجی قبائل اور اغوا کار مورچہ بند، بڑے تصادم کا خطرہ

خضدار (نمائندہ انتخاب) شہری کے اغواءکیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ وڈھ کاکاہیر کے مقام پر احتجاجاً بند، میراجی قبائل کے افراد نے مغوی کی برآمدگی کے لئے سارونہ محبت فقیر ساکران اور حب آر سی ڈی روڈ وڈھ کے مقام سے بھی بند رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے شاہراہوں کو بند رکھیں گے جس کی ذمہ داری انتظا میہ پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اور میراجی قومی اتحاد کے نمائندوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عاشق علی میراجی کو رات گئے اغواءکیا گیا، واقعہ کے بعد بڑی قبائلی جنگ کا خطرہ ہے۔ مظاہرین کے مطابق اغواءکار اور میراجی قبائل مورچہ بند ہیں، ضلعی انتظامیہ امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں