قوم پرست گورنر کی سربراہی میں بلوچستان کی جامعات میں بحران تشویشناک ہے، ہدایت الرحمن

گوادر :قوم پرست گورنر کی سربراہی میں بلوچستان کے جامعات میں انتظامی و مالی بحران تشویشناک ہیں، بلوچستان میں نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش قبول نہیں ہے۔حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک قوم پرست پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر کی سربراہی میں بلوچستان کے تین بڑے جامعات میں انتظامی اور مالی بحران تشویشناک ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی، خضدار یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک اور مس مینجمنٹ نے ہزاروں طلباء کے تعلیمی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔مولانا نے واضح طور پر کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیمی سرگرمیوں سے دور رکھنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر ان عناصر کا خاتمہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں