نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائیگا، خواجہ آصف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بحران میں پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بحران کا سب سے اچھاحل یہ ہے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو سزا سنانے والے ججز کوپارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔ خیال رہے کہ 28 جولائی 2017ء کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
Load/Hide Comments


